اصلاح معاشرہ کانبوی منہج:سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاخصوصی مطالعہ

الحمد لله رب العلمین والصلوٰة والسلام علی سید المرسلین ہ امابعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم ہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہ

ماہ ربیع الاول مسلم روایت میں بہت ہی خیر وبرکت اورسعادت والامہینہ سمجھاجاتا ہے کیونکہ اس ماہ مقدس میں ہمارے پیارے محبوب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوٸی۔ ہر سال کی طرح امسال بھی اس ماہ مبارک میں دنیا بھر کے مسلمانوں نے اس مقدس ماہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی عقیدت واحترام کے اظہار کے لیے اپنے اپنے انداز سے محافل،سیمینارز اورکانفرنسز کااہتمام کیا۔

اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی ان بابرکت لمحات سے اپناحصہ سمیٹنے اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاذکر خیر کرنے کی سعادت بخشی۔

امسال میں نے تین یونیورسٹیز کی سیرت کانفرنسز میں پیپر پریزنٹ کرنے کاارادہ کیا۔ رحمة للعلمین اتھارٹی، مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد، ایمرسن یونیورسٹی ملتان اوروومن یونیورسٹی ملتان۔

پہلے تین اداروں کے موضوعات حسب ذیل تھے:

١۔ قیام امن عالم کانبوی منہج: سیرت رسول صلی اللہ علیہ کااطلاقی مطالعہ

٢۔ معاصر مستشرق واٸل حلاق کے مصادرسیرت وتاریخ کاتنقیدی جاٸزہ

٣۔ اصلاح معاشرہ کانبوی منہج: سیرت رسول صلی اللہ کاخصوصی مطالعہ

اس کے ساتھ ہی الرضا سکول سسٹم اینڈ ساٸنس اکیڈمی تونسہ کیمپس کے زیراہتمام بھی سیرت کانفرنس کے انعقاد کااہتمام 16ستمبر 2024 کوکیاگیا اس میں بھی شرکت کی سعادت نصیب ہوٸی۔ ایمرسن یونیورسٹی ملتان سے سیرت چٸیر کے پیٹرن ہمارے محسن ڈاکٹر عرفان جاوید صاحب نے بطور گیسٹ سپیکر شرکت کی دعوت دی۔ یہ کانفرنس مورخہ 18ستمبر 2024 الغزالی ہال میں منعقد ہوٸی۔ صدارت جناب پرفیسر ڈاکٹر محمدرمضان واٸس چانسلر نے کی مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر حمیدرضاصدیقی اورعبدالغفار ڈوگر سابق ایم پی اے شریک تھے۔

منتظمین میں صدر شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر طیبہ رزاق، پروفیسر مقصود عالم رضوی،ڈاکٹر نعیم صاحب اورجناب شفقت صاحب شامل تھے۔

میرے ساتھ ورچوٸل یونیورسٹی سے دوست ڈاکٹر نوید صاحب نے شرکت کی۔ تقریبا گیارہ بجے دن  ایمرسن یونیورسٹی پہنچے اور11.30 بجے کانفرنس کاآغاز ہوا۔ مختلف طلباء نے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنے اپنے انداز سے کلام کیا۔

میں نے بھی اپنے موضوع پر گفتگو کی۔ جس کی تفصیل باقاعدہ کانفرنس کے عنوان پر ایک مکمل مضمون کی شکل میں آٸیڈٸیل ریسرچ میگزین میں پبلش کی جاٸے گی۔ جس کے مطالعہ کے لیے ہماری ویب ساٸیٹ mrso.org.pkکاوزٹ کیاجاسکتا ہے۔

آخر میں واٸس چانسلر صاحب کوسیرت کے عنوان پر دواہم کتب  یعنی آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سیرت(مکتبة المدینہ کی ایوارڈ یافتہ کتاب) اورماہنامہ فیضان رحمة للعالمین (خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم)پیش کرکے تقریبا دوبجے واپسی ہوٸی۔

میں جناب رٸیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمدرمضان صاحب، پروفیسر مقصودعالم رضوی صاحب، ڈاکٹر نعیم صاحب، ڈاکٹر طیبہ فاروق صاحبہ اورڈاکٹر عرفان جاوید اوران کے دیگر تمام رفقاء کادل کی اتھاہ گہراٸیوں سے شکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے بہت محبت واحترام دیا۔ اوراس بابرکت علمی مجلس میں گزارشات پیش کرنے کاموقع عطاکیا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کوجزاٸے خیر عطافرماٸے اورکوتاہیوں سے درگزر فرماٸے۔ اللہ مجھے بھی دین کے خدمت کی مزید توفیق عطافرماٸے اوردین ودنیا کی فلاح وبرکت سے نوازے۔ آمین بجاہ نبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔

طالب دعا

ڈاکٹر عبدالباسط

18.09.2024

Tags:

سیرت النبی, اصلاح معاشرہ, نبی کریم, ربیع الاول, کانفرنس, مسلم تحقیق, امن عالم, اسلامی تعلیمات, ثقافتی تقریبات, سیرت کے موضوعات, علمی اجلاس, اسلامی یونیورسٹیز, پیر و احترام, تاریخی جائزہ, نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم

Seerat of the Prophet, Social Reform, Prophet Muhammad, Rabi’ al-Awwal, Conference, Muslim Research, World Peace, Islamic Teachings, Cultural Events, Topics on Seerat, Academic Gathering, Islamic Universities, Respect and Reverence, Historical Review, Prophet Muhammad (peace be upon him)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending