خطۃ البحث /خاکہ تحقیق
خطۃ البحث/خاکہ تحقیق کی بقدر کفایت تفصیلات آئیڈئیل اسلامک سٹڈیز کے آخری باب(باب نمبر06) سے دیکھی جاسکتی ہیں۔ تاہم ان کا کچھ حصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے۔
نوٹ: تحقیق کے موضوع پر ہماری اپنی کتاب آئیڈئیل ریسرچ میتھڈالوجی (Ideal Research Methodology)زیرطباعت ہے۔
ایک معیاری خطۃ البحث کے بنیادی اجزا حسب ذیل ہیں
موضوع
مقالہ نگار
نگران
آئی ڈی نمبر
شعبہ کانام
یونیورسٹی کا نام
خاکہ کے اندرونی صفحات میں سب سے پہلے صفحہ کے درمیان میں اپنا موضوع دوبارہ تحریر کریں:
- موضوع
اس کے فورا بعد اپنے موضوع کا تعاف کرائیے:
- موضوع کا تعارف
موضوع کا تعارف پیش کرنے کے بعد موضوع کی ضرورت واہمیت بیان کریں:
- موضوع کی اہمیت
تحقیق کے مقاصد واہداف ذکر کریں:
- مقاصد واہداف
تحقیق کا بنیادی سوال تحریر کریں:
- مسئلہ تحقیق
ممکنہ جوابی مفروضہ جات تحریر کریں:
- مفروضہ تحقیق
سابقہ تحقیقی کام کے جائزہ کی تفصیل پیش کریں:
- سابقہ تحقیق کا جائزہ
یہاں سے تحقیقی خلاء کی نشاندہی کریں:
- تحقیقی خلاء/ریسرچ گیپ
اب طریقہ ہائے تحقیق بیان کریں:
- طریقہ ہائے تحقیق/ریسرچ میتھڈالوجی
اب دائرہ تحقیق کا تعین کریں:
- دائرہ تحقیق
اب مجوزہ فہرست ابواب مرتب کریں:
- فہرست ابواب
حوالہ جات وحواشی تحریرکریں:
- حوالہ جات وحواشی
- کتابیات
نوٹ: فارمیٹ سیٹنگ کے لیے سکالرز اپنے ادارے کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانس سٹڈیز /ORIC کی ہدایات کا مطالعہ کریں۔
ڈاکٹر عبدالباسط
چئیرمین /بانی مسلم ریسرچ سکارلز آرگنائزیشن / شعبہ علوم اسلامیہ ،ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان
mrso.org.pk


Leave a Reply